قرآن 28:58 — تاریخ (القصص)
ہم نے بہت سی قوموں کواپنی زندگی سے ناشکرگزار بن بیٹھنے کے باعث ہلاک کر ڈالا۔ اس کے نتیجے میں، یہ ہے ان کے گھر،ان کے بعد غَیر آباد کھنڈرات کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں، سوائے چند ایک کے۔ ہم ہیں وارث۔
[28:57] انہوں نے کہا، " اگر ہم تمہاری ہدایت کی پیروی کریں گے ، توہم ایذا رسائی میں مبتلا ہوجائیں گے۔" کیا ہم نے ان کے لئے ایک مقدس عبادت گاہ قائم نہیں کی، جس کے لئے ہر قسم کے پھلوں کی پیشکش ہوتی ہے، ہماری طرف سے رزق کے طور پر؟ در حقیقت، ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔
[28:59] کیونکہ تمہار پروردگار کبھی بھی کسی قوم کو ہلاک نہیں کرتا ان کے درمیان ایک پیغمبر کو بھیجے بغیر، انہیں ہماری ایات پڑھ کر سنانے کے لئے۔ہم کبھی بھی کسی قوم کو ہلاک نہیں کرتے، جب تک کہ اس کے لوگ ظالم نہ ہوں۔