قرآن 28:84 — تاریخ (القصص)
جو کوئی بھی نیکوکاری کرتا ہے،کہیں بہتر انعام وصول کرتا ہے۔ رہے وہ جوگناہوں کا ارتکاب کرتے ہیں، ان کے گناہوں کا عذآب بعینہ ان کے اعمال کے برابر ہے ۔
[28:83] ہم آخرت کا ٹھکانا اُن کے لئےمخصوص کرتے ہیں جو زمین پر رفعت کی تلاش نہیں کرتے ، اور نہ ہی بدعنوانی کی ۔ حتمی فتح نیکوکاروں ہی کے لیئے ہے ۔
[28:85] بیشک،وہ جس نےتمہارے لئے قرآن کو جاری کیا تمہیں پیش معینہ ملاقات کے لیئے بلائے گا ۔ کہہ دو کہ، "میرا پروردگار اُن سے پوری طرح آگاہ ہے جو ہدایت کو برقرار رکھنے والے ہیں، اور وہ جو بھٹك چُکے ہیں ۔