قرآن 3:100 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
اے ایمان والو ،اگر تم اہل کتاب میں سے بعض کی بات مانو گے تو وہ تمہیں ایمان لانے کے بعد کفر کی طرف پھیر دیں گے۔
[3:99] کہو ،” اے اہل کتاب ، تم ان لوگوں کو خدا کے راستے سے کیوں روکتے ہو جو ایمان لانا چاہتے ہیں اور اسے بگاڑنے کی کوشش کرتے ہو ،حالانکہ تم گواہ ہو؟ خدا تمہارے کسی کام سے بے خبر نہیں ہوتا۔ “
[3:101] تم کیسے کفر کر سکتے ہو جب کہ یہ خدا کی آیات تمہیں پڑھ کر سنائی جا رہی ہیں اور تمہارے پاس اس کا پیغمبر آ چکا ہے؟ جو کوئی بھی خدا کو مضبوطی سے تھامے گا، اسے سیدے راستے کی طرف رہنمائی ملے گی۔