قرآن 3:140 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
اگر تمہیں تکلیف پہنچی ہے تو تمہارے دشمن کو بھی ویسی ہی تکلیف پہنچی ہے ۔ہم فتح اور شکست کے دنوں کو لوگوں میں گردش دیتے رہتے ہیں ۔اس طرح خدا سچے ایمان والوں کو چھانٹ لیتا ہے اورتم میں سے بعض کوشہادت سے نوازتا ہے ۔خدا ناانصافی پسند نہیں کرتا ۔
[3:139] تم دل نہ ہارو اور نہ ہی غم کرو ،تم ہی آخر کار غالب آئو گے اگر تم مومن ہو۔
[3:141] اس طرح خدا ان لوگوں کو مضبوط بناتا ہے جو ایمان لاتے ہیں اور کافروں کو ذلت دیتا ہے ۔