قرآن 3:144 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
محمداس کے سوا کچھ نہیں کہ بس خدا کے رسول ہیں ،جس طرح ان سے پہلے کے رسول تھے ۔اگر وہ انتقال کرجائیں یا قتل کردیئے جائیں تو کیا تم الٹے قدموں پھر جائوگے؟جوالٹا پھرے گا وہ خدا کا کچھ نہیں بگاڑے گا ۔خدا ان کوجزا دیتا ہے جو شکر گزار ہیں۔
[3:143] جب موت سامنے نہیں آئی تھی تو تم موت کی تمنا کرتے تھے ،اب وہ تمہارے سامنے آگئی ہے ،تم نے اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے ۔
[3:145] خدا کے حکم کے بغیر کوئی نہیں مرتا ،مگر پیش معینہ وقت پر۔جو کوئی اس دنیا کے ثواب کی خواہش کریگا ہم اس کو دنیا ہی میں دیدیں گے اور جو کوئی آخرت میں طلب کریگا اس کوہم آخرت میںنوازیں گے۔اور ہم شکر گزاروں کوضرور جزا دینگے۔