قرآن 3:145 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
خدا کے حکم کے بغیر کوئی نہیں مرتا ،مگر پیش معینہ وقت پر۔جو کوئی اس دنیا کے ثواب کی خواہش کریگا ہم اس کو دنیا ہی میں دیدیں گے اور جو کوئی آخرت میں طلب کریگا اس کوہم آخرت میںنوازیں گے۔اور ہم شکر گزاروں کوضرور جزا دینگے۔
[3:144] محمداس کے سوا کچھ نہیں کہ بس خدا کے رسول ہیں ،جس طرح ان سے پہلے کے رسول تھے ۔اگر وہ انتقال کرجائیں یا قتل کردیئے جائیں تو کیا تم الٹے قدموں پھر جائوگے؟جوالٹا پھرے گا وہ خدا کا کچھ نہیں بگاڑے گا ۔خدا ان کوجزا دیتا ہے جو شکر گزار ہیں۔
[3:146] بہت سے پیغمبر ایسے گزر چکے ہیں جن کے ساتھ مل کرخدا پرستوں نے جنگ کی ،انہوں نے خدا کی راہ میں مصیبتیں پڑنے کے باوجود حوصلہ نہ ہارا اور نہ ہی دل شکستہ ہوئے ۔خدا ثابت قدموں کو پسندفرماتا ہے ۔