Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 3:15 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)

کہو، ”میں تمہیں اس سے بہت بہتر سودے کے بارے میں بتاتا ہوں: جو لوگ نیک زندگی گزارتے ہیں، ان کے لیے ان کے رب کے پاس ،بہتی ہوئی نہروں والے باغات ، اور پاکیزہ ازواج ،اور خدا کی رحمتوں میں خوشیاں محفوظ ہیں ۔ خدا اپنے عبادت گزاروں کو دیکھنے والا ہے۔ “

[3:14] لوگوں کے لیے دنیاوی آسائشیں سجا دی گی ہیں، جیسے کہ عورتیں، بچے ، سونے اور چاندی کے ڈھیر، تربیت یافتہ گھوڑے، مویشی اور فصلیں ۔ یہ اس دنیا کے مواد ہیں۔ اس سے کہیں زیادہ بہتر ٹھکانہ خدا کے پاس محفوظ ہے۔

[3:16] وہ کہتے ہیں ،”ہمارے پروردگار، ہم ایمان لے آئے ہیں تو ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا لے۔‘‘