قرآن 3:14 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
لوگوں کے لیے دنیاوی آسائشیں سجا دی گی ہیں، جیسے کہ عورتیں، بچے ، سونے اور چاندی کے ڈھیر، تربیت یافتہ گھوڑے، مویشی اور فصلیں ۔ یہ اس دنیا کے مواد ہیں۔ اس سے کہیں زیادہ بہتر ٹھکانہ خدا کے پاس محفوظ ہے۔
[3:13] تمہارےلیے ان دو فوجوں کی ایک مثال قائم کی گئی ہے جو آپس میں لڑیں تھیں ۔ ایک فوج خدا کی راہ میں لڑ رہی تھی جبکہ دوسری کافر تھی۔ انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ وہ ان سے دوگنے تھے ۔ خُدا جس کو چاہتا ہے اسے اپنی فتح سے مدد دیتا ہے۔ اس سےیقین دہانی فرۂم ہونی چاہئے ان کے لیۓ جو بینائی رکھتے ہیں۔
[3:15] کہو، ”میں تمہیں اس سے بہت بہتر سودے کے بارے میں بتاتا ہوں: جو لوگ نیک زندگی گزارتے ہیں، ان کے لیے ان کے رب کے پاس ،بہتی ہوئی نہروں والے باغات ، اور پاکیزہ ازواج ،اور خدا کی رحمتوں میں خوشیاں محفوظ ہیں ۔ خدا اپنے عبادت گزاروں کو دیکھنے والا ہے۔ “