قرآن 3:151 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
ہم کافروں کے دل میں رعب بٹھا دینگے ،کیونکہ انہوں نے خدا کے ساتھ بے اختیار شریک ٹھہرالیے ہیں۔ان کا ٹھکانہ جہنم ہے؛اورظالموں کےلئے وہ کیا ہی براٹھکاناہے!
[3:150] صرف خدا ہی تمہارا مالک اوررب ہے اوروہ ہی سب سے بڑا مددگارہے۔
[3:152] اور خدا نے تمہارے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا کردیا اور تم نے خدا کے حکم سے انہیں شکست دیدی ۔مگر اس وقت تم نے کمزوری دکھائی اور آپس میں اختلاف کیا اور جب اس نے تمہیں( فتح)دکھا دی جس کی تم خواہش کرتے تھے تو تم نے نافرمانی کی ۔اس کے بعد تم میںسے بعض دنیاوی چیزیں دیکھ کر ہمت ہارگئے جبکہ دوسرے آخرت کی فکر پرپوری طرح قائم رہے ۔تب خدا نے تمہیں آزمانے کےلئے پسپاکر دیا اور اس نے تمہارا قصور معاف کردیا اورخدا اہل ایمان پر فضل کرنے والاہے۔