Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 3:152 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)

اور خدا نے تمہارے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا کردیا اور تم نے خدا کے حکم سے انہیں شکست دیدی ۔مگر اس وقت تم نے کمزوری دکھائی اور آپس میں اختلاف کیا اور جب اس نے تمہیں( فتح)دکھا دی جس کی تم خواہش کرتے تھے تو تم نے نافرمانی کی ۔اس کے بعد تم میںسے بعض دنیاوی چیزیں دیکھ کر ہمت ہارگئے جبکہ دوسرے آخرت کی فکر پرپوری طرح قائم رہے ۔تب خدا نے تمہیں آزمانے کےلئے پسپاکر دیا اور اس نے تمہارا قصور معاف کردیا اورخدا اہل ایمان پر فضل کرنے والاہے۔

[3:151] ہم کافروں کے دل میں رعب بٹھا دینگے ،کیونکہ انہوں نے خدا کے ساتھ بے اختیار شریک ٹھہرالیے ہیں۔ان کا ٹھکانہ جہنم ہے؛اورظالموں کےلئے وہ کیا ہی براٹھکاناہے!

[3:153] یاد کرو جب تم (مال غنیمت کے پیچھے) بھاگ رہے تھے اورایک دوسرے کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے تھے ،حتی کہ خدا کا رسول تمہارے پیچھے کھڑا تمہیں پکار رہا تھا ۔اس کے نتیجے میں خدانے تمہیں رنج پر رنج دیئے تاکہ تم کوئی چیز کھونے پر یا مصیب آنے پر ملول نہ ہو،خدا تمہارے سب اعمال سے باخبر ہے۔