قرآن 3:183 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں،’’ خدا نے ہم کو ہدایت کی ہے کہ ہم کسی پیغمبر کو اس وقت تک نہ مانیں گے جب تک وہ ہمارے سامنے ایسی قربانی نہ کرئے جس کو آگ کھا لے۔‘‘ کہہ دیجیے،’’مجھ سے پہلے بھی تمہارے پاس روشن نشانیوں کے ساتھ پیغمبر آچکے ہیں ان کے پاس وہ نشانی بھی تھی جس کا تم نے ابھی مطالبہ کیا ہے ،اگر تم سچے تھے تو تم نے انہیں کیو ں قتل کیا ؟‘‘
[3:182] ’’یہ نتیجہ ہے تمہارے اپنے اعمال کا۔‘‘خدا کبھی اپنے بندوں کے ساتھ نا انصافی نہیں کرتا۔
[3:184] اگر وہ تمہار انکار کردیں تو بہت سے رسول تم سے پہلے بھی جھٹلائے جا چکے ہیںحالانکہ وہ صاف صاف نشانیاں،صحیفے اورروشنی بخشنے والی کتابیں لائے تھے ۔