قرآن 3:192 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
اے ہمارے رب، تو جس کو چاہے دوزخ میں ڈال دے ۔ایسے ظالموں کا کوئی مدد گار نہیں ۔
[3:191] وہ لوگ اٹھتے ،بیٹھتے اورلیٹے ہوئے خدا *کو یاد کرتے ہیں اورزمین و آسمان کی ساخت پر غور کرتے ہیں اور کہتے ہیں :اے پروردگار تو نے یہ سب کچھ بے مقصد پیدا نہیں کیا ،تری ذات عظیم ہے ،ہمیں دوزخ کی آگ سے بچا ۔ *3:191کوئی بھی بات یا چیز جو ہر وقت دل میں سمائی رہے وہ تمہارا خدا ہے ۔سچے ایمان والے خدا کو ہروقت یاد رکھتے ہیں۔دیکھیے23:84اورضمیمہ 27۔
[3:193] اے ہمارے رب ،ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا جو ایمان کی طرف بلاتا تھا اورکہتا تھا :’تم اپنے خدا کومانو،اورہم نے مان لیا ۔اے ہمارے مالک ہمارے قصورمعاف اور برائیاں دور کردے اورہماراخاتمہ نیک لوگوں کی طرح کر۔