قرآن 3:30 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
وہ دن آکر رہیگا جب ہر شخص کے تمام اعمال اس کے سامنے لائے جائیں گے ۔جس نے برے عمل کیے ہونگے وہ خواہش کریگا کہ کاش اس نے یہ نہ کئے ہوتے ۔خدا تمہیں تنبیہ کرتا ہے کہ صرف اس کی بڑائی بیان کرو۔خدا اپنے بندوں کا نہایت خیرخواہ ہے ۔
[3:29] کہو،’’چاہےتم اپنے اندرون ترین خیالات کوچھپائو یا ظاہر کرو خدا ان سے پوری طرح واقف ہے ۔‘‘ زمین اور آسمان میں جو کچھ بھی ہے خدا ا س سے پوری طرح باخبرہے ،وہ سب پر قاد ر ہے۔
[3:31] کہہ دیجیے،’’اگر تم خدا سے محبت کرتے ہوتو میری پیروی کرو ،خدا تم سے محبت کریگااور تمہارے گناہ معاف کردیگا ۔‘‘خدا بحشش والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔