قرآن 3:48 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
’’خدا اسے کتاب اور حکمت کی تعلیم دیگا اورتوریت اور انجیل کا علم سکھائے گا ۔‘‘
[3:47] مریم نے کہا ،’’اے میرے پروردگار ،جبکہ کسی مرد نے مجھے چھوا تک نہیں ؟‘‘جواب ملا،’’خدا جس کو چاہے پیدا کرتا ہے ۔جب وہ کسی کا م کا فیصلہ کرلے تو صرف اتنا ہی کہتا ہے کہ ’ہوجا ‘اوروہ ہوجاتا ہے۔
[3:49] بنی اسرائیل کی طرف پیغمبر کی حیثیت سے :’’میں تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے لئے ایک نشانی لیکر آیا ہوں۔میں تمہارے سامنے مٹی کا پرندہ بناتا ہو ں اور پھر اس پر پھونک مارتا ہوں وہ خدا کے حکم سے زندہ پرندہ بن جائیگا۔میں خدا کے حکم سے اندھوں کی بینائی بحال کرتا ہوں ،کوڑھیوں کوشفا دیتا ہوں اور مردوں کو زندہ کرتا ہوں۔میں تمہیں بتا سکتا ہوں کہ تم کیا کھاتے ہو اور اپنے گھروں میں کیا ذخیرہ کرتے ہو۔اگر تم ایمان والے ہو تو اس میں تمہارے لئے یہ نشانی کافی ہے۔