قرآن 3:50 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
’’میں سابقہ کتاب ــ۔توریت کی تصدیق کرتا ہوں اور تم پر لگائی گئی بعض پابندیاں ختم کرتا ہوں ۔میں تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس کافی ثبوت لے کرآیا ہوں لہذا خدا سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔‘‘
[3:49] بنی اسرائیل کی طرف پیغمبر کی حیثیت سے :’’میں تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے لئے ایک نشانی لیکر آیا ہوں۔میں تمہارے سامنے مٹی کا پرندہ بناتا ہو ں اور پھر اس پر پھونک مارتا ہوں وہ خدا کے حکم سے زندہ پرندہ بن جائیگا۔میں خدا کے حکم سے اندھوں کی بینائی بحال کرتا ہوں ،کوڑھیوں کوشفا دیتا ہوں اور مردوں کو زندہ کرتا ہوں۔میں تمہیں بتا سکتا ہوں کہ تم کیا کھاتے ہو اور اپنے گھروں میں کیا ذخیرہ کرتے ہو۔اگر تم ایمان والے ہو تو اس میں تمہارے لئے یہ نشانی کافی ہے۔
[3:51] ’’خدا میرا پروردگار بھی ہے اورتمہار ا پروردگار بھی ۔تم صرف اسی کی عبادت کرو۔یہی سیدھا راستہ ہے۔‘‘