قرآن 3:53 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
”ہمارے پروردگار، جو تم نے نازل کیا ہم اس پر ایمان لائے اور ہم نے پیغمبر کی پیروی کی ہے،ہمیں بھی گواہی دینے والوں میں شمار کرنا۔ “
[3:52] جب عیسٰی نے ان کا کفر محسوس کیا تو کہا،’’خدا کی راہ میں میرے حامی کون ہیں ؟‘‘حواریوں نے جواب دیا،’’ہم خدا کے مددگار ہیں ؛ہم خدا پر ایمان رکھتے ہیں،اورآپ گواہ رہنا کہ ہم خدا کے فرمانبردار ہیں ۔‘‘
[3:54] انہوں نے منصوبے بناۓ اور تجویزیں کیں ،لیکن خدا نے بھی ایسا ہی کیا اور خدا بہترین تجویز کرنے والا ہے۔