قرآن 3:64 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
کہہ دو کہ،’ ’اےآسمانی کتاب کے پیروکارو،آئو ہم اپنے اور تمہارے درمیان ایک معقول معاہدہ کرلیں :کہ ہم خدا کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرینگے ؛کہ ہم کبھی بھی اس کے ساتھ کسی اور کوشریک نہیں ٹھہرائیں گے، اور نہ ہی کسی انسانوں کو مولا بنائیں گے خدا کے ساتھ ۔‘‘اوراگر وہ منہ موڑ لیں لیں توکہہ دو کہ،’’گواہ رہنا کہ ہم فرمانبردار ہیں۔‘‘
[3:63] اگر وہ منہ موڑ لیں، تو خدا گناہ گاروں سے پوری طرح واقف ہے ۔
[3:65] اے آسمانی کتاب کے پیروکارو ،تم ابراہیم کے بارے میں کیوں بحث کرتے ہو، جب کہ توریت اور انجیل تو نازل ہی نہیں ہوئیں تھیں تاوقتہ ابراہیم کے بعد؟کیا تم سمجھتے نہیں؟