قرآن 3:65 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
اے آسمانی کتاب کے پیروکارو ،تم ابراہیم کے بارے میں کیوں بحث کرتے ہو، جب کہ توریت اور انجیل تو نازل ہی نہیں ہوئیں تھیں تاوقتہ ابراہیم کے بعد؟کیا تم سمجھتے نہیں؟
[3:64] کہہ دو کہ،’ ’اےآسمانی کتاب کے پیروکارو،آئو ہم اپنے اور تمہارے درمیان ایک معقول معاہدہ کرلیں :کہ ہم خدا کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرینگے ؛کہ ہم کبھی بھی اس کے ساتھ کسی اور کوشریک نہیں ٹھہرائیں گے، اور نہ ہی کسی انسانوں کو مولا بنائیں گے خدا کے ساتھ ۔‘‘اوراگر وہ منہ موڑ لیں لیں توکہہ دو کہ،’’گواہ رہنا کہ ہم فرمانبردار ہیں۔‘‘
[3:66] تم نے بحث کی ان چیزوں کے بارے میں جن کا تمہیں علم تھا؛ جن چیزوں کا تمہیں علم نہیں اس کے بارے میں بحث کیوں کرتے ہو ؟خدا جانتا ہے ، جبکہ تم نہیں جانتے۔