قرآن 3:80 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
نہ ہی وہ تمہیں حکم دے گا کہ تم فرشتوں اور نبیوں کو اپنا خدا بنا لو ۔کیا وہ فرمانبردار بننے کے بعد تمہیں کفر کی تلقین کرے گا؟
[3:79] کوئی انسان جسے خدا نےکتاب اور نبوت سے نوازا ہو وہ لوگوں سے نہیں کہے گا کہ "خدا کے ساتھ مجھے بھی شریک ٹھہراو ، اس کے بجائے، (وہ کہے گا)، "اپنے آپ کو مکمل طور پر اپنے ایک رب کے لیے وقف کر دو،” اس کتاب کے مطابق جس کی تم تبلیغ کرتے ہو اور جو تعلیمات تم سیکھتے ہو۔
[3:81] خدا نے نبیوں سے عہد لیا اور کہا ، "میں تمہیں کتاب اور حکمت دوں گا۔ اس کے بعد، ایک رسول آئے گا جو تمام موجودہ کتابوں کی تصدیق کرے گا۔ تمہیں اس پر ایمان لانا ہو گا اور اس کی حمایت کرنی ہو گی ۔” اس نے (خدا) نے کہا کیا تم اس سے راضی ہو اور اس عہد کو پورا کرنے کا اقرار کرتے ہو۔انہوں نے کہا “ ہم راضی ہیں” اس نے (خدا) کہا تم نے اس طرح گواہی دی اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہی دیتا ہوں۔ “