قرآن 30:41 — رومی (الروم)
آفات پھیل چکی ہیں زمین اور سمندر بھرمیں اس کی وجہ سے جس کا ارتکاب لوگوں نےکیا ہے۔وہ اس طرح انہیں ان کے کچھ کاموں کے نتائج کا مزہ چکھنے دیتا ہے، تا کہ وہ (نیک کاموں کی طرف) لوٹ سکیں۔
[30:40] خدا ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا ۔ وہی ہے جو تمہارے لئے فراہم کرتا ہے ۔ وہی ہے جو تمہیں موت دے دیتاہے ۔ وہی ہے جو تمہیں دوبارہ زندہ کرتا ہے ۔ کیا تمہارے شرکاء میں سے کوئی بھی ان میں سے کچھ بھی کرسکتے ہیں ؟اس کی تعریف ہو ۔ وہ کسی بھی شراکت داروں کے ہونے سے بہت ہی زیادہ بلند ہے ۔
[30:42] کہہ دو، "زمین پر گھومو اور ان کےنتائج پر غور کرو جس تم سے پہلے تھے " ۔ ان میں سے اکثرمشرک تھے۔