قرآن 33:3 — فریقین (الأحزاب)
اور خدا پر بھروسا رکھو۔ خدا ایک وکیل کے طور پر کافی ہے۔
[33:2] اس کی پیروی کرو جسے تمہاری طرف نازل کیا گیا ہے تمہارے پروردگار کی طرف سے۔ خدا ہر اس کام سے پوری طرح باخبر ہےجو تم کرتے ہو۔
[33:4] خدا نے کسی آدمی کے سینے میں دو دل نہیں دیے۔ اور نہ ہی اس نے تمہاری بیویوں کو جن سے تم کشیدگی اختیار کرتے ہو(اپنے رواج کے مطابق) تمہاری ماؤں میں تبدیل کیا ہے۔ * اور نہ ہی اُس نے تمہارے گود لیے بچوں کوجینیاتی اولاد میں تبدیل کیا ہے۔ یہ تمام محض بیانات ہیں جو تم نے ایجاد کئے ہیں۔ خدا سچ بولتا ہے اور وہی (سیدھے) راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔