قرآن 34:12 — شیبا (سبإ)
سلیمان کے لئے ہم نے ہواؤں کو اس کا تابع کیا، سفر کرتے ایک مہینہ آتے اور ایک مہینہ جا تے۔ اور ہم نے اس کے لئے ایک تیل کا چشمہ پھوٹ نکا لا۔ اس کے علاوہ ، جنوں نے بھی اس کے لیے کام کیا، اپنے پروردگار کے مرضی سے۔ ان میں سے کوئی بھی جو ہمارے احکامات کو نظر انداز کرتا تھا، ہم اُسے ایک دردناک عذاب سے گزارتے۔
[34:11] " تم ڈھالیں بنا سکتے ہو جو کامل طریقے سے تمہیں پوری آ جائیں، اور نیکوکاری کے کام کرو۔ تم جو کچھ بھی کرو، میں تمہیں دیکھنے والا ہوں ۔"
[34:13] انہوں نے اس کے لئے بنایا جو کچھ یہ چاہتے-طاقچے، مجسمے، گہری تالاب اور کھانا پکانے کے بھاری برتن۔اے خاندان ِدائود، (نیکوکاری کے) کام کرو، اپنی شکرگزاری کا اظہار کرنے کے لئے۔ میرے بندوں میں سے چند ایک ہی شکرگزار ہیں ۔