قرآن 34:13 — شیبا (سبإ)
انہوں نے اس کے لئے بنایا جو کچھ یہ چاہتے-طاقچے، مجسمے، گہری تالاب اور کھانا پکانے کے بھاری برتن۔اے خاندان ِدائود، (نیکوکاری کے) کام کرو، اپنی شکرگزاری کا اظہار کرنے کے لئے۔ میرے بندوں میں سے چند ایک ہی شکرگزار ہیں ۔
[34:12] سلیمان کے لئے ہم نے ہواؤں کو اس کا تابع کیا، سفر کرتے ایک مہینہ آتے اور ایک مہینہ جا تے۔ اور ہم نے اس کے لئے ایک تیل کا چشمہ پھوٹ نکا لا۔ اس کے علاوہ ، جنوں نے بھی اس کے لیے کام کیا، اپنے پروردگار کے مرضی سے۔ ان میں سے کوئی بھی جو ہمارے احکامات کو نظر انداز کرتا تھا، ہم اُسے ایک دردناک عذاب سے گزارتے۔
[34:14] جب اس کی موت کا مقررہ وقت آپہنچا، ان کا پاس اس کا کوئی اشارہ تک بھی نہ تھا کہ وہ مر چکا تھا۔ یہ تو تب تک نہ ہوا جب ایک جانور نے اس کے عصا کو کھانے کی کوشش کی، اور وہ نیچے گر پڑا، کہ جنوں کو یہ احساس ہو گیا کہ وہ مر چکا تھا۔ انہیں تب جاکر احساس ہو اکہ اگر یہ غیب کو جانتے ، تو اس کے لئے اتنی زیادہ محنت سے کام کرنا چھوڑ دیتے جوں ہی وہ مر گیا۔