قرآن 34:32 — شیبا (سبإ)
رہنماء ان سے کہیں گے جنہوں نے ان کی پیروی کی، "کیا ہم ہی تھے جنہوں نے تمہیں ہدیت سے بھٹکایا تھا اس کے پاس کہ یہ تمہارے پاس آگئی؟ نہیں ؛وہ تو تم ہی تھے جو ظالم تھے ۔"
[34:31] وہ جنہوں نے کفر کیا کہا ہے کہ، " ہم اس قرآن پر ایمان نہیں لائیں گے، نہ اس سی پچھلی آسمانی کتابوں پر۔" کاش اگر تم ان ظالوں کو تصور کر سکو جب یہ اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہوں گے! یہ ایک دوسرے کے ساتھ آگے پیچھے بحث کریں گے۔ پیروکار اپنے رہنماؤں سے کہیں گے، " اگر تم نہ ہوتے ، تو ہم موٴمن ہوتے"۔
[34:33] پیروکار اپنے رہنماؤں سے کہیں گے، " وہ تو تم ہی تھے جو دن رات چالیں چلتے تھے، پھر ہمیں خدا کی ناشکری کرنے کا حکم دیتے تھے، اورشرکاء قائم کرنے کے لئے اُس کے ساتھ مقابلے میں۔" وہ ندامت سے بھر آئیں گے، جب وہ عذاب کو دیکھ لیں گے، کیونکہ ہم ان کی گردنوں کے گرد زنجیریں ڈال دیں گے جنہوں نے کفر کیا۔ کیا انہیں منصفا نہ بدلہ نہیں دیا جاتا اُس کے لئے جو انہوں نے کیا؟