قرآن 38:24 — ص(صاد)
اس نے کہا کہ، " یہ تمہارے ساتھ ناانصافی کر رہا ہے تمہیں تمہاری بھیڑ کو اپنی کےسے ملانے کا کہہ کر ۔ زیادہ تر لوگ جو اپنی املاک کا امتزاج کرتے ہیں ایک دوسرے کے ساتھ نا انصافی کا برتائو کرتے ہیں، سوائے ان کے جو ایمان لائے اور نیکو کاری کے کام کرتے ہیں ، اور وہ بہت ہی کم ہیں۔" اس کے بعد، داؤد نےسوچا کیا اس کا فیصلہ صحیح تھا۔ اُس نے خیال کیا کہ ہم اس کی آزمائش کررہے تھے ۔پھر اس نے اپنے پروردگار سے مغفرت کی التجاء کی، رکوع میں جھکا، اور توبہ کی۔*
[38:23] "میرا یہ بھائی نناوے * بھیڑوں کا مالک ہے، جبکہ میں ایک کامالک ہوں ۔یہ میری بھیڑ کو اپنی کےساتھ ملاناچاہتا ہے، اور مجھ پر دباؤ ڈالتا چلا جا رہا ہے ۔"
[38:25] ہم نےاسے اس معاملے میں معاف ہے ۔ ہم نے اسے اپنے پاس ایک اعزازی مقام دیا ، اور ایک خوبصورت ٹھکانا دیا ۔