قرآن 39:2 — ہجوم (الزمر)
ہم نے یہ کتابِ مقدس تمہاری طرف اتاری ، سچائی کے ساتھ؛ تم خدا کی عبادت کرنا، اپنے دین کوصرف اسی کے لئے وقف کر کے۔
[39:1] یہ ایک وحی ہے مقدس کتاب کی ، خدا کی طرف سے، قادرِمطلق، سب سے زیادہ حکمت والا۔
[39:3] بالکل، دین اکیلے خدا کے لئے وقف کیا جائے۔وہ جو اس کے ساتھ شریک مقرر کرتے ہیں کہتے ہیں کہ، "ہم صرف اس لئے انہیں شریک کرتے ہیں کہ یہ ہمیں خدا کے قریب ترلے آئیں؛ کیونکہ یہ ایک بہتر مرتبے پر ہیں!" خدا ان کے تنازعات کے حوالے سے ان کا فیصلہ کردے گا. خداایسے جھوٹے لوگوں، کافروں کو ہدایت نہیں دیتا۔