قرآن 4:104 — خواتین(النساء)
دشمن کا پیچھا کرتے وقت کمزوری نہ دکھائو اگر تم تکلیف میںہوتو وہ بھی تکلیف میں ہیں تاہم تم خدا سے اس چیز کی توقع کرتے ہوجس کی وہ کبھی توقع نہیں کرسکتے ۔خدا سب کچھ جانتا اور دانا ہے۔
[4:103] جب تم نماز پڑھ چکو تو خدا کو کھڑے ،بیٹھے اورلیٹے ہوئے یاد کرو*۔اور جب جنگ ختم ہوجائے تو نماز ادا کرو؛اہل ایمان کےلئے مقررہ اوقات پر نماز ادا کرنا فرض کی گئی ہے ۔
[4:105] ہم نے کتاب حق کے ساتھ تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ جوکچھ خدا نے تم کو دکھایا ہے اس کے مطابق لوگوں میں فیصلہ کرو۔دغابازی کرنے والوں کا ساتھ نہ دینا۔