قرآن 4:116 — خواتین(النساء)
خدا شرک کو کبھی معاف نہیں کرتا (اگر مرتے دم تک برقراررکھا جائے )،*اور وہ جس کے چاہے چھوٹے گناہ معاف کردیتا ہے اورجس نے خدا کے ساتھ کسی اور(Idol) کوشریک ٹھہرایا وہ گمراہی میں بہت دور نکل گیا ۔
[4:115] اورجوشخص رسول کی مخالف کریگا، ہدایت کی طرف راہنمائی ملنے کے باوجو د، اوراہل ایمان کے راستے کے علاوہ کوئی راستہ اپنائے گا تو ہم اس کو اسی سمت چلائیں گے جس سمت کا اس نے خود انتخاب کیا ہے اور اس کو جہنم میں ڈالیں گے ؛اورجہنم کیا ہی برا ٹھکانا ہے !
[4:117] یہ لوگ خدا کے علاوہ دیویوں کو پوجتے ہیں ؛حقیقت یہ ہے کہ وہ صرف شیطان باغی کی پوجا کرتے ہیں ۔