قرآن 4:125 — خواتین(النساء)
اس سے بڑھ دین میں ہدایت یافتہ کون ہے جو خدا کے سامنے مکمل طور پر سر جھکا دیتا ہے۔اورابراہیم کے عقیدے کے مطابق بھلائی کی زندگی گزارتا ہے :صرف واحد خدا کی عبادت ۔خدا نے ابراہیم کواپنا پیارادوست چن لیا ہے۔
[4:124] جو نیک عمل کرینگے خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشرط ایمان،وہ جنت میںداخل ہونگے؛ ان سے ذرہ برابر ناانصافی نہیں ہوگی۔
[4:126] آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ خدا کا ہے۔ خدا کوسب چیزوں پر مکمل قابو حاصل ہے ۔