Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:126 — خواتین(النساء)

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ خدا کا ہے۔ خدا کوسب چیزوں پر مکمل قابو حاصل ہے ۔

[4:125] اس سے بڑھ دین میں ہدایت یافتہ کون ہے جو خدا کے سامنے مکمل طور پر سر جھکا دیتا ہے۔اورابراہیم کے عقیدے کے مطابق بھلائی کی زندگی گزارتا ہے :صرف واحد خدا کی عبادت ۔خدا نے ابراہیم کواپنا پیارادوست چن لیا ہے۔

[4:127] وہ تم سے عورتوں کے بارے میں مشورہ کرتے ہیں :کہہ دیجیے ،’’خدا تمہیں ان کے بارے میں باورکراتاہے ،جیسا کہ کتاب میںتمہارے لیے بیان کیا گیا ہے ۔تم یتیم لڑکیوں کے حقوق بحال کروکیونکہ جب تم ان سے شادی کرنا چاہتے ہوتو حق مہر میں انہیں دھوکہ دیتے ہو:تم ان سے فائدہ نہ اٹھائو۔اسی طرح یتیم بچوں کے حقوق کا بھی لازمی تحفظ کیا جائے ۔یتیموں کے ساتھ عدل سے پیش آئو۔تم جو بھی نیکی کرتے ہوئے خدا کو اس کی پوری خبر ہے۔‘‘