قرآن 4:127 — خواتین(النساء)
وہ تم سے عورتوں کے بارے میں مشورہ کرتے ہیں :کہہ دیجیے ،’’خدا تمہیں ان کے بارے میں باورکراتاہے ،جیسا کہ کتاب میںتمہارے لیے بیان کیا گیا ہے ۔تم یتیم لڑکیوں کے حقوق بحال کروکیونکہ جب تم ان سے شادی کرنا چاہتے ہوتو حق مہر میں انہیں دھوکہ دیتے ہو:تم ان سے فائدہ نہ اٹھائو۔اسی طرح یتیم بچوں کے حقوق کا بھی لازمی تحفظ کیا جائے ۔یتیموں کے ساتھ عدل سے پیش آئو۔تم جو بھی نیکی کرتے ہوئے خدا کو اس کی پوری خبر ہے۔‘‘
[4:126] آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ خدا کا ہے۔ خدا کوسب چیزوں پر مکمل قابو حاصل ہے ۔
[4:128] اگر کوئی عورت خاوند کی طرف سے ظلم اورعلیحدگی کا خطر ہ محسوس کرئے ہوتو،جوڑا اپنے اختلافات دور کرنے کی کوشش کرے،مصالحت انکے لئے بہترین ہے ۔خود غرضی انسانی صفت ہے اور اگر تم بھلائی کرو اور بھلی زندگی گزارو تو تم جوکچھ بھی کرتے ہو خدا کو اس کی پوری خبر ہے۔