Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:128 — خواتین(النساء)

اگر کوئی عورت خاوند کی طرف سے ظلم اورعلیحدگی کا خطر ہ محسوس کرئے ہوتو،جوڑا اپنے اختلافات دور کرنے کی کوشش کرے،مصالحت انکے لئے بہترین ہے ۔خود غرضی انسانی صفت ہے اور اگر تم بھلائی کرو اور بھلی زندگی گزارو تو تم جوکچھ بھی کرتے ہو خدا کو اس کی پوری خبر ہے۔

[4:127] وہ تم سے عورتوں کے بارے میں مشورہ کرتے ہیں :کہہ دیجیے ،’’خدا تمہیں ان کے بارے میں باورکراتاہے ،جیسا کہ کتاب میںتمہارے لیے بیان کیا گیا ہے ۔تم یتیم لڑکیوں کے حقوق بحال کروکیونکہ جب تم ان سے شادی کرنا چاہتے ہوتو حق مہر میں انہیں دھوکہ دیتے ہو:تم ان سے فائدہ نہ اٹھائو۔اسی طرح یتیم بچوں کے حقوق کا بھی لازمی تحفظ کیا جائے ۔یتیموں کے ساتھ عدل سے پیش آئو۔تم جو بھی نیکی کرتے ہوئے خدا کو اس کی پوری خبر ہے۔‘‘

[4:129] ایک سے زیادہ بیویوں سے سلوک میں تم کبھی انصاف نہیں کرسکتے ،خواہ تم کتنی سخت کوشش کرلو، ۔اس قدر طرفداری نہ کرو کہ ان میں سے کسی کو درمیان میں لٹکتا چھوڑ دو (نہ وہ شادی کا مزہ اٹھاسکے اور نہ کسی اورسے شادی کرسکے)اگر تم اس صورتحال کی اصلاح کرلو اور بھلائی برقرار رکھو تو خدا معاف فرمانے والااورنہایت رحم کرنے والا ہے۔