Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:129 — خواتین(النساء)

ایک سے زیادہ بیویوں سے سلوک میں تم کبھی انصاف نہیں کرسکتے ،خواہ تم کتنی سخت کوشش کرلو، ۔اس قدر طرفداری نہ کرو کہ ان میں سے کسی کو درمیان میں لٹکتا چھوڑ دو (نہ وہ شادی کا مزہ اٹھاسکے اور نہ کسی اورسے شادی کرسکے)اگر تم اس صورتحال کی اصلاح کرلو اور بھلائی برقرار رکھو تو خدا معاف فرمانے والااورنہایت رحم کرنے والا ہے۔

[4:128] اگر کوئی عورت خاوند کی طرف سے ظلم اورعلیحدگی کا خطر ہ محسوس کرئے ہوتو،جوڑا اپنے اختلافات دور کرنے کی کوشش کرے،مصالحت انکے لئے بہترین ہے ۔خود غرضی انسانی صفت ہے اور اگر تم بھلائی کرو اور بھلی زندگی گزارو تو تم جوکچھ بھی کرتے ہو خدا کو اس کی پوری خبر ہے۔

[4:130] اگر میاں بیوی علیحدہ ہونے کافیصلہ ہی کرلے تو خدا ان میں سے ہر ایک کو اپنے فضل سے نوازے گا ۔خدا فضل کرنے والا اور دانا ہے۔