Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:130 — خواتین(النساء)

اگر میاں بیوی علیحدہ ہونے کافیصلہ ہی کرلے تو خدا ان میں سے ہر ایک کو اپنے فضل سے نوازے گا ۔خدا فضل کرنے والا اور دانا ہے۔

[4:129] ایک سے زیادہ بیویوں سے سلوک میں تم کبھی انصاف نہیں کرسکتے ،خواہ تم کتنی سخت کوشش کرلو، ۔اس قدر طرفداری نہ کرو کہ ان میں سے کسی کو درمیان میں لٹکتا چھوڑ دو (نہ وہ شادی کا مزہ اٹھاسکے اور نہ کسی اورسے شادی کرسکے)اگر تم اس صورتحال کی اصلاح کرلو اور بھلائی برقرار رکھو تو خدا معاف فرمانے والااورنہایت رحم کرنے والا ہے۔

[4:131] آسمانوں اور زمین میں جو کچھ بھی ہے وہ خدا کا ہے اورتم سے پہلے جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی انہیں ہدایت کی گئی تھی اور تمہیں بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ خدا کو تعظیم کرو۔اگر تم کفر کرتے ہو تو آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ خدا کا ہے۔خداکو کسی چیز کی ضرورت نہیں ۔وہ تعریف کے قابل ہے۔