Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:135 — خواتین(النساء)

اے لوگو جوایمان لائے ہو،انصاف پر پوری طرح قائم رہو،اور گواہی دیتے وقت خداکوحاظر ناظر سمجھو،خواہ گواہی تمہارے اپنے خلاف ،تمہارے والدین اور رشتہ داروں کے بارے میں ہی کیوں نہ ہو۔ملزم خواہ امیر ہویا غریب،خدا دونوں کا خیرخواہ ہے۔ذاتی خواہشات کی وجہ سے تعصب نہ برتنا۔اگر تم نے (اس حکم سے) انحراف کیایا جھٹلایا تو یاد رکھوتم جو کچھ بھی کرتے ہو خدا کو اس کی خبر ہے۔

[4:134] اورجوبھی اس دنیا کی مادی اشیائ کی خواہش کرتا ہے وہ جان لے کہ خدا ہی کی قبضے میں ہیں اس دنیا کی چیزیں اور آخرت کی چیزیں ۔خدا سمیع وبصیر ہے ۔

[4:136] اے لوگوجوایمان لائے ہو،خدا پر اور اسکے پیغمبر پر ایمان لائواور اس کتاب پر جو اس نے اپنے پیغمبر پر نازل کی ہے اور اس کتاب پر جو اس سے قبل اتاری گئی ۔جس نے خدا ،اسکے فرشتوں،کتابوں،اس کے رسولوں اور یوم آخرت پر ایمان لانے سے انکار کیا ہے وہ گمراہی میں بہت دور چلا گیا ۔