Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:14 — خواتین(النساء)

اور جو خدا اور اس کے رسول کی نافرمانی کریگااوراور اس کے قوانین سے تجاوز کریگا خدا اسے جہنم میں داخل کریگا جہاں وہ ہمیشہ رہے گا۔اور اس کے لئے شرمناک سزا ہے ۔

[4:13] یہ خدا کے قوانین ہیں ۔جو لوگ خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں ،خدا انہیں ایسے باغوں میں داخل کریگا جن میں نہریں بہتی ہونگی اور وہ ہمیشہ وہیں رہیں گے ۔یہ عظیم ترین کامیابی ہے۔

[4:15] تمہاری عورتوں میں سے جو بدکاری کا ارتکاب کریں ان کے خلاف تم اپنے لوگوں میں سے چار آدمیوں کی گواہی لے لو۔اگر وہ گواہی دیدیں تو ان عورتوں کو انکے گھروں میں رکھو حتی ٰ کہ انہیں موت آجائے یا خدا ان کےلئے کوئی راستہ نکال دے*۔