Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:13 — خواتین(النساء)

یہ خدا کے قوانین ہیں ۔جو لوگ خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں ،خدا انہیں ایسے باغوں میں داخل کریگا جن میں نہریں بہتی ہونگی اور وہ ہمیشہ وہیں رہیں گے ۔یہ عظیم ترین کامیابی ہے۔

[4:12] تمہاری عورتیں جوکچھ چھوڑیں گی اس میں سے تمہیں نصف ملتا ہے اگر وہ بے اولاد ہوں ۔اگر ان کے بچے ہوتو تمہیں ایک چوتھائی ملتا ہے اس میں جو کہ یہ چھوڑ جائیں۔یہ سب کچھ تب جب وصیت پوری کر دی جائی اور تمام قرضے ادا کردیے جانے کے بعد ۔انہیں ایک چوتھائی حصہ ملتا ہے اس میں جو کہ تم چھوڑ جاوٴاگر تمہاری کوئی اولاد نہ ہو تو ۔اگر تمہاری اولاد ہوتو ان کو آٹھواں حصہ ملتا ہے اس میں جو کہ تم چھوڑ جاوٴ۔یہ سب حصے تمہاری وصیت پوری اورقرض ادا کرنے کے بعد ۔اگرمرحوم مرد یا عورت اکیلا ہواور دو بہن بھائی چھوڑ جائے ،مرد یا عورت ،توان میں سے ہر ایک کو وراثت کا چھٹا حصہ ملتا ہے۔اگر بہن بھائی زیادہ ہوں تووہ وراثت کے ایک تہائی حصہ میں برابر کے شریک ہونگے۔یہ سب کچھ تب جب وصیت پوری کر دی جائی اور تمام قرضے ادا کردیے جانے کے بعد تاکہ، تاکہ کسی کوٹھیس نہ پہنچے۔یہ ایک وصیت ہے جس کا حکم خدا نے جاری کیا ہے۔خدا سب کچھ جاننے والا اور بردبار ہے۔

[4:14] اور جو خدا اور اس کے رسول کی نافرمانی کریگااوراور اس کے قوانین سے تجاوز کریگا خدا اسے جہنم میں داخل کریگا جہاں وہ ہمیشہ رہے گا۔اور اس کے لئے شرمناک سزا ہے ۔