Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:141 — خواتین(النساء)

وہ تمہاری طرف دیکھتے ہیں اور انتظار کرتے ہیں ؛اگر تم کوفتح نصیب ہوتو (تمہیں)کہتے ہیں،‘‘کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟‘‘اوراگر کافروں کی باری آئے تو انہیں کہتے ہیں ،’’کیا ہم نے تمہار اساتھ نہیں دیااور تمہیں اہل ایمان سے نہیں بچایا ؟‘‘تمہارے مابین اس بات کافیصلہ خدا قیامت کے دن کریگا۔خدا کبھی ایمان والوں کی بجائے کافروں کو غالب نہیں ہونے دیگا۔

[4:140] خدا تمہیں کتاب میں ہدایت کر چکا ہے :اگر تم خدا کی آیات کا مذاق کرتے یا مضحکہ اڑاتے سنو تو ان کے ساتھ مت بیٹھوجب تک وہ لوگ موضوع بدل نہ لیں ۔اگر تم نے ایسا نہ کیا تو تم بھی انہی کی طرح گناہ گار ہوگے۔خدا منافقوں اور کافروں کو جہنم میں اکٹھا کریگا۔

[4:142] منافقین سمجھتے ہیں کہ وہ خدا کو دھوکہ دے رہے ہیں لیکن خدا وہ ہے جو انہیں آگے بڑھا رہا ہے۔جب وہ نماز کےلئے کھڑے ہوتے ہیں توسستی سے،کیونکہ وہ لوگوں کے سامنے دکھاوا کرتے ہیں اور خدا کے بارے میں وہ کم ہی سوچتے ہیں۔