قرآن 4:142 — خواتین(النساء)
منافقین سمجھتے ہیں کہ وہ خدا کو دھوکہ دے رہے ہیں لیکن خدا وہ ہے جو انہیں آگے بڑھا رہا ہے۔جب وہ نماز کےلئے کھڑے ہوتے ہیں توسستی سے،کیونکہ وہ لوگوں کے سامنے دکھاوا کرتے ہیں اور خدا کے بارے میں وہ کم ہی سوچتے ہیں۔
[4:141] وہ تمہاری طرف دیکھتے ہیں اور انتظار کرتے ہیں ؛اگر تم کوفتح نصیب ہوتو (تمہیں)کہتے ہیں،‘‘کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟‘‘اوراگر کافروں کی باری آئے تو انہیں کہتے ہیں ،’’کیا ہم نے تمہار اساتھ نہیں دیااور تمہیں اہل ایمان سے نہیں بچایا ؟‘‘تمہارے مابین اس بات کافیصلہ خدا قیامت کے دن کریگا۔خدا کبھی ایمان والوں کی بجائے کافروں کو غالب نہیں ہونے دیگا۔
[4:143] وہ درمیان میں ڈانواں ڈول رہتے ہیں ،نہ اس گروپ کےساتھ نہ اس گروپ کے ساتھ ۔جس کو خدا بھٹکا دے تم اس کے لئے ہدایت کا کوئی راستہ نہیں پاسکتے ۔