قرآن 4:148 — خواتین(النساء)
خدابیہودہ الفاظ کا بولنا پسند نہیں کرتا سوائے اس کے کہ کسی کے ساتھ بہت بڑی بے انصافی ہوئی ہو۔خدا سننے والا، جاننے والاہے۔
[4:147] اگر تم شکر گزار اورایمان والے ہو تو خدا کو تمہیں سزا دے کر کیا ملے گا؟خدا بڑاقدر دان اور سب کے حال سے واقف ہے۔
[4:149] اگر تم نیکی کرو۔کھلے او ر چھپے ۔یا برائی سے درگزر کرو ۔ خدا معاف کرنے والا اور سب پر قادر ہے۔