قرآن 4:16 — خواتین(النساء)
اورجو جوڑا بدکاری کا مرتکب ہو اس کو سزا دی جائے ،اگر وہ توبہ کرلیں اور اپنی اصلاح کرلیں تو انہیں تنہا چھوڑ دو ۔خدا توبہ قبول فرمانے والااور رحم فرمانے والا ہے ۔
[4:15] تمہاری عورتوں میں سے جو بدکاری کا ارتکاب کریں ان کے خلاف تم اپنے لوگوں میں سے چار آدمیوں کی گواہی لے لو۔اگر وہ گواہی دیدیں تو ان عورتوں کو انکے گھروں میں رکھو حتی ٰ کہ انہیں موت آجائے یا خدا ان کےلئے کوئی راستہ نکال دے*۔
[4:17] خدا کے ہاں ان لوگوں کی توبہ قابل قبول ہے جو نادانی میں گناہ کرتے ہیںاوراس کے فوری بعد توبہ کرلیتے ہیں۔خدا انہیںمعاف کردیتا ہے ۔خدا ان کی طرف دوبارہ متوجہ ہوجاتا ہے ۔خداہر چیز کی خبر رکھنے والا ،دانا اور حکمت والاہے ۔