قرآن 4:163 — خواتین(النساء)
ہم نے تم پر اسی طرح وحی بھیجی ہے جس طرح نوح اور بعد کے پیغمبروں پر بھیجی تھی ۔اور ہم نے ابراہیم ،اسماعیل،اسحاق،یعقوب،یعقوب کی اولاد،عیسیٰ،ایوب،یونس ،ہارون اورسلیمان پر بھی وحی بھیجی۔اورہم نے دائود کو زبوردی ۔
[4:162] اور ان میں سے وہ لوگ جو علم میں پختہ اور ایمان والے ہیں،جو اس چیز پر ایمان لاتے ہیں جو تم پر نازل کی گئی ہے اور اس پر بھی جو تم سے پہلے اتاری گئی تھی ۔وہ نماز قائم کرتے ہیںاو ر فرض خیرات (زکواۃ) دینے والے ہیں ؛یہی وہ لوگ ہیں جو خدا اورروز آخرت پر ایمان لانے والے ہیں ہم انہیں عظیم صلہ دینگے۔
[4:164] ان پیغمبروں پر بھی جن کاہم نے تم کوبتایا ہے اور ان پر بھی جن کا ذکر ہم نے تم سے کبھی نہیں کیا ۔اور خدا نے موسیٰ سے براہ راست کلام کیا ۔