قرآن 4:162 — خواتین(النساء)
اور ان میں سے وہ لوگ جو علم میں پختہ اور ایمان والے ہیں،جو اس چیز پر ایمان لاتے ہیں جو تم پر نازل کی گئی ہے اور اس پر بھی جو تم سے پہلے اتاری گئی تھی ۔وہ نماز قائم کرتے ہیںاو ر فرض خیرات (زکواۃ) دینے والے ہیں ؛یہی وہ لوگ ہیں جو خدا اورروز آخرت پر ایمان لانے والے ہیں ہم انہیں عظیم صلہ دینگے۔
[4:161] اورسود لیتے تھے جو انہیں منع کیا گیا تھا اورلوگوں کا مال ناجائز طریقے سے کھاتے تھے۔ان میں سے جو لوگ کافر ہیں ہم نے ان کےلئے دردناک عذاب تیار کررکھا ہے۔
[4:163] ہم نے تم پر اسی طرح وحی بھیجی ہے جس طرح نوح اور بعد کے پیغمبروں پر بھیجی تھی ۔اور ہم نے ابراہیم ،اسماعیل،اسحاق،یعقوب،یعقوب کی اولاد،عیسیٰ،ایوب،یونس ،ہارون اورسلیمان پر بھی وحی بھیجی۔اورہم نے دائود کو زبوردی ۔