Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:170 — خواتین(النساء)

اے لوگو،رسول تمہارے پاس خدا کی طرف سے حق لے کر آیا ہے۔ایمان لاؤ اپنے بھلے کی خاطر ۔اگرتم نے کفر کیا تو آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ خدا کا ہے۔خدا ہرچیز پر قادر اوردانا ہے۔

[4:169] بجز جہنم کے راستے کے،جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ایسا کرنا خدا کےلئے آسان ہے۔

[4:171] اے اہل کتاب ،اپنے مذہب کی حدود سے تجاوز نہ کرو،اورخدا سے متعلق سچ کے سوا کچھ نہ کہو۔مسیح عیسیٰ ابن مریم خدا کے پیغمبر تھے اور خدا کافرما ن جو اس نے مریم کی طرف بھیجا تھا ،اورایک وحی تھی خدا کی طرف سے ۔اس لئے تم خدا پراوراس کے پیغمبر پر ایمان لائو ۔اور’’تثلیث ‘‘نہ کہو۔ایسا کرنے سے باز رہو اسی میں تمہارا بھلا ہے۔خدا صرف ایک ہی خدا ہے۔وہ عظیم ہے ؛وہ اس پاک ہے اس سے کہ اس کا کوئی بیٹا ہو۔آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ خدا کا ہے۔خدا مالک اور رب ہونے کےلئے کافی ہے۔