Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:171 — خواتین(النساء)

اے اہل کتاب ،اپنے مذہب کی حدود سے تجاوز نہ کرو،اورخدا سے متعلق سچ کے سوا کچھ نہ کہو۔مسیح عیسیٰ ابن مریم خدا کے پیغمبر تھے اور خدا کافرما ن جو اس نے مریم کی طرف بھیجا تھا ،اورایک وحی تھی خدا کی طرف سے ۔اس لئے تم خدا پراوراس کے پیغمبر پر ایمان لائو ۔اور’’تثلیث ‘‘نہ کہو۔ایسا کرنے سے باز رہو اسی میں تمہارا بھلا ہے۔خدا صرف ایک ہی خدا ہے۔وہ عظیم ہے ؛وہ اس پاک ہے اس سے کہ اس کا کوئی بیٹا ہو۔آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ خدا کا ہے۔خدا مالک اور رب ہونے کےلئے کافی ہے۔

[4:170] اے لوگو،رسول تمہارے پاس خدا کی طرف سے حق لے کر آیا ہے۔ایمان لاؤ اپنے بھلے کی خاطر ۔اگرتم نے کفر کیا تو آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ خدا کا ہے۔خدا ہرچیز پر قادر اوردانا ہے۔

[4:172] عیسیٰ نے خدا کابندہ ہونے میں کبھی عار محسوس نہیں کی اور نہ ہی مقرب فرشتوں نے ایساکیا ہے۔جو خدا کی عبادت کرنے کو عار سمجھتے ہیں اور جوفرمانبرداری میں تکبر کرتے ہیں تو خدا ان سب کو اپنے سامنے حاظر کریگا۔