Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:18 — خواتین(النساء)

ان لوگوں کی توبہ قابل قبول نہیں جواس وقت تک گنا ہ کرتے رہتے ہیں حتی ٰ کہ ان کو موت آجاتی ہے ۔وہ کہتے ہیں،’’اب میں نے توبہ کرلی۔‘‘ان لوگوں کی توبہ بھی قابل قبول نہیں جوکافروں کے طورپر مریں،ان کےلئے ہم نے دردناک عذاب تیار کررکھا ہے۔

[4:17] خدا کے ہاں ان لوگوں کی توبہ قابل قبول ہے جو نادانی میں گناہ کرتے ہیںاوراس کے فوری بعد توبہ کرلیتے ہیں۔خدا انہیںمعاف کردیتا ہے ۔خدا ان کی طرف دوبارہ متوجہ ہوجاتا ہے ۔خداہر چیز کی خبر رکھنے والا ،دانا اور حکمت والاہے ۔

[4:19] اے لوگوجوایمان رکھتے ہو،تمہارے لیے یہ جائز نہیں کہ عورتوں کی وصیت کے بغیر ان کی چھوڑی ہوئی چیزوں کے وارث بنو۔اورتم ان کو وہ چیزچھوڑنے پر مجبور نہ کرو جوتم انہیں دے چکے ہوجب تک وہ واضح بدچلنی کی مرتکب نہ ہوں۔ان کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آئو۔اگر تم کو وہ ناپسند ہوں تو ہوسکتا ہے کہ تمہیں کوئی چیز پسند نہ ہو اور خدا نے اس میں بہت سی بھلائی رکھ دی ہو۔