قرآن 4:19 — خواتین(النساء)
اے لوگوجوایمان رکھتے ہو،تمہارے لیے یہ جائز نہیں کہ عورتوں کی وصیت کے بغیر ان کی چھوڑی ہوئی چیزوں کے وارث بنو۔اورتم ان کو وہ چیزچھوڑنے پر مجبور نہ کرو جوتم انہیں دے چکے ہوجب تک وہ واضح بدچلنی کی مرتکب نہ ہوں۔ان کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آئو۔اگر تم کو وہ ناپسند ہوں تو ہوسکتا ہے کہ تمہیں کوئی چیز پسند نہ ہو اور خدا نے اس میں بہت سی بھلائی رکھ دی ہو۔
[4:18] ان لوگوں کی توبہ قابل قبول نہیں جواس وقت تک گنا ہ کرتے رہتے ہیں حتی ٰ کہ ان کو موت آجاتی ہے ۔وہ کہتے ہیں،’’اب میں نے توبہ کرلی۔‘‘ان لوگوں کی توبہ بھی قابل قبول نہیں جوکافروں کے طورپر مریں،ان کےلئے ہم نے دردناک عذاب تیار کررکھا ہے۔
[4:20] اور اگر تم موجودہ بیوی کی جگہ دوسری سے شادی کرنے کا ارادہ کرلو تو خواہ تم نے ان میں سے کسی کو کتناہی زیادہ مال کیوںنہ دے رکھا ہو اس میں سے کچھ واپس نہ لو۔کیا تم وہ چیزیں فراڈ ،بہتان اور ظلم کرکے واپس لو گے ؟