قرآن 4:20 — خواتین(النساء)
اور اگر تم موجودہ بیوی کی جگہ دوسری سے شادی کرنے کا ارادہ کرلو تو خواہ تم نے ان میں سے کسی کو کتناہی زیادہ مال کیوںنہ دے رکھا ہو اس میں سے کچھ واپس نہ لو۔کیا تم وہ چیزیں فراڈ ،بہتان اور ظلم کرکے واپس لو گے ؟
[4:19] اے لوگوجوایمان رکھتے ہو،تمہارے لیے یہ جائز نہیں کہ عورتوں کی وصیت کے بغیر ان کی چھوڑی ہوئی چیزوں کے وارث بنو۔اورتم ان کو وہ چیزچھوڑنے پر مجبور نہ کرو جوتم انہیں دے چکے ہوجب تک وہ واضح بدچلنی کی مرتکب نہ ہوں۔ان کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آئو۔اگر تم کو وہ ناپسند ہوں تو ہوسکتا ہے کہ تمہیں کوئی چیز پسند نہ ہو اور خدا نے اس میں بہت سی بھلائی رکھ دی ہو۔
[4:21] تم ان سے کس طرح واپس لو گے جبکہ تم ایک دوسرے سے خوب بے تکلف رہ چکے ہو اور وہ تم سے پختہ عہد بھی لے چکی ہیں؟