Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:23 — خواتین(النساء)

تمہارے لئے (شادی کرنا)منع ہے مائوں ،بیٹیوں،بہنوں،پھوپھیوں،خالائوں،بھتیجیوں،بھانجیوں اور ان مائوںسے جنہوں نے تم کو دودھ پلایا ہواور تمہاری دودھ شریک بہنوں سے ،تمہاری بیویوں کی مائوںسے اور جن بیویوںسے تم میاں بیوی کا تعلق قائم کرچکے ہوان کی لڑکیوں سے،ہاں اگر میاں بیوی کا تعلق قائم نہیں ہوا تو ان کی بیٹی سے شادی کرسکتے ہو۔اسی طرح ان عورتوں سے بھی شادی کرنا منع ہے جو تمہارے سگے بیٹوں کی بیویاں ہوںاوریہ کہ تم ایک ساتھ دو بہنوں سے بھی شادی نہ کرنا ۔لیکن موجودہ شادیوں کو ختم مت کرنا،خدا معاف فرمانے والا اور رحم کرنے والاہے ۔

[4:22] جن عورتوں سے تمہارے باپ پہلے شادی کرچکے ہوں ان سے شادی نہ کرو۔جوشادیاں پہلے ہوچکی ہیں وہ اس حکم سے مستثنیٰ ہیں اور وہ برقرار رہیں گی۔درحقیقت یہ بہت بڑا گناہ اور قابل نفرت فعل ہے ۔

[4:24] اور ان عورتو ں سے شادی بھی منع ہے جو پہلے سے شادی شدہ ہوں اور جن کے خاوند تم سے حالت جنگ *میں ہوں جب تک ایسی عورتیں اپنے کافر خاوندو ں کو چھو ڑ کر نہ آجائیں۔یہ تمہارے لئے خدا کے احکامات ہیں ۔تمام دوسری اقسام تمہارے لیے جائزہیں بشرطیکہ جائز مہر ادا کرو۔ بدکاری سے باز رہ کر تم اچھا کردار قائم رکھنا۔ان عورتوںمیں سے جو بھی تمہیں پسند ہوتم انہیں حق مہر ادا کرو گے جس کا حکم دیا گیا ہے ۔اگر تم مہر میں کمی بیشی کے سلسلے میں باہمی طورپر کوئی معاہدہ کرلیتے ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔خدا علیم اور دانا ہے ۔