Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:24 — خواتین(النساء)

اور ان عورتو ں سے شادی بھی منع ہے جو پہلے سے شادی شدہ ہوں اور جن کے خاوند تم سے حالت جنگ *میں ہوں جب تک ایسی عورتیں اپنے کافر خاوندو ں کو چھو ڑ کر نہ آجائیں۔یہ تمہارے لئے خدا کے احکامات ہیں ۔تمام دوسری اقسام تمہارے لیے جائزہیں بشرطیکہ جائز مہر ادا کرو۔ بدکاری سے باز رہ کر تم اچھا کردار قائم رکھنا۔ان عورتوںمیں سے جو بھی تمہیں پسند ہوتم انہیں حق مہر ادا کرو گے جس کا حکم دیا گیا ہے ۔اگر تم مہر میں کمی بیشی کے سلسلے میں باہمی طورپر کوئی معاہدہ کرلیتے ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔خدا علیم اور دانا ہے ۔

[4:23] تمہارے لئے (شادی کرنا)منع ہے مائوں ،بیٹیوں،بہنوں،پھوپھیوں،خالائوں،بھتیجیوں،بھانجیوں اور ان مائوںسے جنہوں نے تم کو دودھ پلایا ہواور تمہاری دودھ شریک بہنوں سے ،تمہاری بیویوں کی مائوںسے اور جن بیویوںسے تم میاں بیوی کا تعلق قائم کرچکے ہوان کی لڑکیوں سے،ہاں اگر میاں بیوی کا تعلق قائم نہیں ہوا تو ان کی بیٹی سے شادی کرسکتے ہو۔اسی طرح ان عورتوں سے بھی شادی کرنا منع ہے جو تمہارے سگے بیٹوں کی بیویاں ہوںاوریہ کہ تم ایک ساتھ دو بہنوں سے بھی شادی نہ کرنا ۔لیکن موجودہ شادیوں کو ختم مت کرنا،خدا معاف فرمانے والا اور رحم کرنے والاہے ۔

[4:25] تم میں سے وہ لوگ جوآزاد مومن خواتین سے شادی کی سکت نہ رکھتے ہوں وہ مومن لونڈیوں سے شادی کرلیں خدا تمہارے ایمان کاحال سب بہتر جانتا ہے اور جہاں تک ایمان کا تعلق ہے تم ایک دوسرے کے برابر ہو۔ان سے شادی کرنے سے پہلے ان کے سرپرستوں سے اجازت حاصل کرو اور انہیں معروف طریقے سے حق مہر ادا کرو۔وہ اپن اخلاقی رویہ برقرار رکھیں ،بدکاری کی مرتکب نہ ہوں اور نہ ہی خفیہ آشنا بنائیں۔ جب وہ شادی کے ذریعے آزاد ہو جائیں اورپھر بدکاری کی مرتکب ہوں تو ان کی سزا آزاد عورتوں سے نصف ہوگی *۔جو لوگ انتظار نہیں کرسکتے،لونڈیوں کےساتھ شادی ان کا آخری چارہ ہوگا۔صبر کرنا تمہارے لیے بہتر ہے۔خدا معاف فرمانے والا اور رحیم ہے ۔